۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی‎‎کا جناب ثاقب اکبر کے انتقال پُر ملال پر اظہارِ تعزیت

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل جناب ثاقب اکبر کے انتقال پُر ملال پر مرحوم کے تمام اعزاء و اقارب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل جناب ثاقب اکبر کے انتقال پُر ملال پر مرحوم کے تمام اعزاء و اقارب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔ ان کے تعزیتی پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

ہم ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل جناب ثاقب اکبر کے انتقال پُر ملال پر مرحوم کے تمام اعزاء و اقارب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چہاردہ معصومین علیہم السلام کے صدقے میں مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائےاور ودیگر تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔ آمین یارب العالمین

شبیر حسن میثمی

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .